اسلامی تنظیم حماس کی اسرائیلی فوجیوں پر کاری ضربیں
اب تک 26 اسرائیلی ہلاک، 70 زخمی ،9 ٹینگ تباہ اور 3 اسرائیلیوں کو اسیرکرلیا ہے نہتے فلسطینیوں نے اسرائیل کو لرزا براندام کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے غزء میں مستقل ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں حماس کے جانبازوں نے زمینی حملے میں اسرائیل پر کاری ضربیں وارد کی ہیں فلسطینیوں نے اب تک اسرائیل کے 8 میرکاوا ٹینکوںکو تباہ اور 26 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 70 اسرائیلیوں کو زخمی اور 3 کو اسیر بنا لیا ہے جو اسرائیل کی سب سے بڑي شکست ہے۔ فلسطینی زمینی حملے کے منتظر تھے کیونکہ وہ اسرائيل کے فضائی حملوں کا مقابلہ اور ان کا جواب نہیں دے سکتے کیونکہ ان کے پاس فضائی دفاع کے لئے کچھ بھی نہیں ہے لیکن زمینی حملے میں حماس اسرائیلیوں پر کاری ضرب وارد کرےگا اور زمینی جنگ میں اسرائیلی بھی ہلاک ہونگے حماس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کو اسراغیل کا قبرستان بنادیں گے۔ اسرائیلی حملوں میں 100 کے قریب معصوم بچے شہید ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں عام شہریوں کو اسرائیل اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔اب 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوجکے ہیں جبکہ 2600 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ فلسطینیوں کا محاصرہ بھی جاری ہے۔ مصر نے ابھی تک رفح سرحد نہیں کھولی اور نہ ہی فلسطینیوں تک دواؤں اور غذائی اشیاء پہنچانے میں مدد کررہا ہے جس سے مصری صدر حسنی مبارک اور اس کی حکومت کا منافقانہ چہر عالم اسلام پر واضح ہوگيا ہے۔ ادھر ایران کی وزارت خارجہ نے مصر کے وزیر خارجہ کو ایک سرکاری خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ مصر غزہ سرحد کے قریب ایران کو ایک صحرائی ہسپتال لگانے کی اجازت دے جس میں فلسطینی زخمیوں کو طبی مدد پہنچائي جاسکے لیکن مصر ابھی تک تعاون کرنے سے گریز کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ